اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے117لاہور ون سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عبدالعلیم خان 91ہزار 489ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی اعجاز 80ہزار838 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب44.97 فیصد رہا۔











