اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔169 رحیم یار خان 1سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار سید مرتضیٰ محمود 80 ہزار 421 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید مبین احمد 73 ہزار 312 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔











