ملتان ،21 فروری (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ہے کہ ملتان میں تیسرے پی ایس ایل نائن کرکٹ میچ پر بھی ریسکیو 1122 ملتان ہائی الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کور پلان پر 100 سٹاف ،6 فائر ٹینڈر ،6 ایمبولینسز، 10 موٹر بائیکس ایمبولینسز، 1 اسپیشل وہیکلز اور 02 آفیشل وہیکلز ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر کلیم اللہ کی ہدایت پر اسٹاف ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے ۔ خاص طور پر کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پوسٹیں بنائی گئی ہیں پوسٹوں اور ریسکیو کی گاڑیوں کے ساتھ سٹاف الرٹ ہے۔
ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ پی ایس ایل ایمرجنسی کور پلان کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور PSL کرکٹ میچوں کے موقع پر خصوصی تربیت یافتہ سٹاف تعینات ہے ،ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 فعال ہے اور پی ایس ایل میچوں کے دوران بھی ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، موٹربائیکس ایمبولینسز سروس کی بھی خصوصی پوسٹوں پر سٹاف الرٹ ہے اور بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کر رہا ہے۔











