دیر لوئر،مولی خٹ تالاش میں گھر پر مٹی تودہ گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جان بحق،ایک بچہ شدید زخمی

25

دیر لوئر،02 مارچ (اے پی پی):دیر لوئر کے علاقے تالاش مولی خٹ میں مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سےتین  افراد جاں  بحق، ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122کو ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی ایمبولینسیز ،ڈیزاسٹر ویکل اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور سرچ اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئےملبےتلے دبے ایک بچے کو زخمی حالت میں نکال کر کیٹگری ڈی ہسپتال تالاش منتقل کر دیا گیا۔  ریسکیو1122  کے جوانوں نے اپنے جانوں کو خطرے میں ڈال کر تیز بارش ،شدید ٹھنڈ اور ایمرجنسی جگہ پر وقفے وقفے سے مزید مٹی کے تودے گرنے کے باوجود حفاظتی اقدامات اور سیفٹی کرکےمسلسل تین گھنٹے اور تیس مینٹ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرکے باقی تین افراد کو ملبے سے نکال کر کیٹیگری ڈی ہسپتال منتقل کردیا ،جہاں پر ڈاکٹروں نے تین افراد کے جان بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ جاں بحق افراد میں 25 سالہ زاہد ،23 سالہ زوجہ زاہد اور 5 ساکہ حریرہ شامل ہیں جبکہ تین سالہ ارحم شدید زخمی ہوئی ہے۔