قصورمیں پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، 59 ملزمان گرفتار

26

قصور،04مارچ(اے پی پی):قصورمیں پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، 59 ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔

ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھونے بتایاکہ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 59 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کے قبضے سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور 100 سے زائد کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈرون کیمروں اور دوربین کی مدد سے ملزمان کو چھتوں سے ٹریس کیا گیا،پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ضلعی پولیس کی طرف سے مساجد میں اعلانات کروائے گئے۔ڈی پی اوقصورنے بتایا کہ میں خود شہرکی بڑی عمارت کی چھتوں سے آپریشن کی نگرانی کرتارہا،ضلعی پولیس پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پوری طرح متحرک ہے،پتنگ بازوں کے خلاف آئندہ بھی سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔