کمشنر  ڈی جی  خان کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم  بارے   اجلاس

130

ڈیرہ غازی خان, 04 مارچ (اے پی پی):کمشنر ڈیرہ غازی خان کی زیر صدارت  نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم  بارے   اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر  انہوں نے کہا کہ  نگہبان رمضان پیکج  سے ڈویژن بھر کے نادار سے رجسٹرڈ    754401 خاندان مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ  معیار اور شفافیت برقرار رکھنے کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مستحق خاندانوں کی دہلیز تک ان کا حق پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اکثریت مستحق خاندانوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا گیا   اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں کی دوبارہ تصدیق کرائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گھروں کے ایڈریس ،موبائل نمبر تبدیل ہونے پر مشکلات پیش آئیں تاہم ٹیموں نے مستعدی سے کام کیا۔کمشنر نے کہا کہ مستحق خاندان بسپ میں رجسٹرڈ موبائل نمبر آن رکھیں اورخشک راشن کی وصولی کےلئے اصل قومی شناختی کارڈ موجود ہونا چاہئے۔ راشن بیگز پر کیو آر کوڈ، شناختی کارڈ سے سکین کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے 202653 خاندان نگہبان رمضان پیکج سے مستفید ہوں گے، اسی طرح ضلع لیہ کے 118710،ضلع مظفر گڑھ کے261330ضلع کوٹ ادو کے 43406  اور ضلع راجنپور میں128302خاندانوں کو رمضان پیکج کے تحت راشن ملے گا۔ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ہر ضلع میں وئیر ہاؤسز اور فوکل پرسنز مقرر کردئیے گئے ہیں۔ خشک راشن کی شفاف انداز میں فراہمی  یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ مستحق خاندانوں تک خود پہنچے گی۔خشک راشن نہ ملنے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ پیکج میں10 کلو آٹا، 2 کلو چینی، 2 کلو بیسن، 2 کلو گھی اور 2 کلو چاول راشن  شامل ہے۔