ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے؛ قصور کے شہریوں کا 23مارچ کے  حوالے سے ویڈیو پیغام

24

قصور،22 مارچ (اے پی پی):  قصور کے مختلف شعبے سے تعلق  رکھنے  والے افراد نے اپنے ویڈیو پیغام میں    کہا کہ 23مارچ (یوم پاکستان) تجدیدعہدکادن ہے آئیے!ملکی سلامتی اورخوشحالی کا عہدکریں کہ ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ 23مارچ 1940کے موقع پر منٹوپارک لاہورمیں ایک قراردادقائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں پیش کی گئی، جس میں یہ  مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ ملک ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل7سال کی محنت اور بے شمار قربانیوں کے بعد14اگست 1947ء کو پاکستان معرض وجودمیں آیا۔ملک پاکستان کیلئے پاک فوج کے شہداء اورہمارے آباؤاجداد کی قربانیوں کوہم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے۔ پاکستان زندہ باد،قائداعظم زندہ باد،پاک فوج زندہ باد۔