پاکستان میں بے پناہ صلاحیت ہے، پاکستان کو جلد جی 20 کا حصہ بنایا جائے گا؛ قیصر احمد شیخ

8

 

کراچی، 23 مارچ (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے پناہ صلاحیت ہے ، پاکستان کو جلد جی 20 کا حصہ بنایا جائے گا۔

ان خیالات  کا اظہار انہوں نے  ہفتہ کو یہاں  مزار قائد   پر میڈیا سے  گفتگو میں کیا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ  آج کا دن عزم کا دن ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیلنج قبول کیا ہے،کارکرگی کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف،محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر سمیت پاکستان کی قیادت نے کفایت شعاری سے متعلق فیصلے کیے ہیں، تمام وزراء نے اپنی مرضی سے ملک کی تاریخ میں پہلی بار تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل سے باخبر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک مخلص جماعت ہے اور اس نے ماضی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔