پشاور،23 مارچ (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صدر پاکستان کی طرف سے صوبے کی 59 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔
گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پر تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صدر پاکستان کی طرف سے صوبے کی 59 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ گورنر نے صوبہ کی 6 شخصیات کو تمغہ شجاعت، 37 شخصیات کو تمغہ امتیاز، 14 شخصیات کو حسن کارکردگی اور 2 شخصیات کو ستارہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔
گورنر نے ڈاکٹر عصمت جان آفریدی کو خدمات عامہ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا۔ گورنر نے ڈاکٹر ندیم جان کو خدمات عامہ کے شعبہ میں مثالی خدمات پرصدارتی اعزاز برائے ستارہ امتیاز سے نوازا۔ گورنر نے مئیر پشاور حاجی زبیر علی، امجد عزیز ملک، ڈاکٹر عمر شہباز،ڈاکٹر محمد اسماعیل، ڈاکٹر کاشف کفایت، ڈاکٹر امجد محبوب، عجب گل، محمد وسیم، دانش اطلس، پروفیسر ڈاکٹر شوکت سعید،پروفیسر ڈاکٹر سردار خان،پروفیسر ڈاکٹر عبدالنعیم، عبدالباطن فاروقی، الماس خان خلیل، فضل وہاب درد، پروفیسر گل رحیم خان کو صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا۔
گورنر نے مرحوم شمس القمر اندیش، مرحوم خیراز گل، مرحوم محمد شاہ، مرحوم ڈاکٹر پھاگ چنڈ، مرحوم محمد عباس طارق عباسی، مرحوم گل مرجان برکی، مرحوم ڈاکٹر محمد اعظم خان، مرحوم ڈاکٹر شاہ عالم، مرحوم ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی، مرحوم ڈاکٹر سلطان زیب خان،مرحوم ڈاکٹر بشیر احمد، مرحوم ڈاکٹر محمد فاروق،مرحوم محمد توفیق، مرحومہ یاسمین، مرحومہ مسرت دلبر، مرحوم حاجی منیر خان، مرحوم محمد عارف، مرحوم انعام اللہ، مرحوم منظور احمد، مرحوم اللہ دتہ عباسی، مرحوم سراج محمد اور مرحوم گل وسیم کو بعد از وفات صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا۔