پشاور؛ شہر بھر میں سینکڑوں افراد اعتکاف بیٹھ گئے

36

پشاور،31 مارچ(اے پی پی): ملک بھر سمیت پشاور میں بھی آج سینکڑوں افراد نماز مغرب سے قبل مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ گئے ۔

پشاور کی بڑی مساجد کے علاوہ صدر، حیات آباد اور دیگر علاقوں کی مساجد میں بھی اجتماعی اعتکاف کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اجتماعی اعتکاف کے دوران معتکفین کے لئے درس، قرآن وحدیث اور شرعی مسائل سے آگاہی کیلئے تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام ہوگا۔یہ معتکفین رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے اور شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کرتے ہیں۔

ہر مسجد کی انتظامیہ نے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔بعض مساجد میں انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے معتکفین کو سحری اور افطاری بھی فراہم کی جائے گی۔