عیدالفطرکی خوشیاں منانے کیلئے  قصور کی  عوام  نے  بازاروں کا رُخ کر لیا

34

 

قصور،4اپریل(اے پی پی):عیدالفطر کی آمدآمدہے،عوام کا بازاروں میں رش اورشاپنگ کرنے کے حوالے سے جوش خروش بڑھتا جارہاہے،عیدالفطرکی خوشیاں منانے کیلئے عوام اپنے پیاروں کیساتھ بازاروں کا رُخ کررہے ہیں۔ شہریوں نے“اے پی پی نیوز”سروے میں بتایاکہ عیدالفطرہمارامذہبی تہوارہے،تمام مسلمان جوش وجذبے کیساتھ عیدالفطرکومناتے ہیں۔