ملتان،05اپریل (اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے مینار کینسر سنٹر کا دورہ کیا اورسرطان کے مریضوں میں تحائف اور عیدی تقسیم کی۔کمشنر مریم خان نے مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی۔اظہر بلوچ کے تعاون سے مریضوں میں عیدی تحائف تقسیم کئے گئے۔
بعدازاں کمشنر مریم خان نے وومن جیل کا دورہ کیا اور خواتین قیدیوں میں تحائف تقسیم کئے۔انہوں نے خواتین قیدیوں میں کپڑے، چوڑیاں، مہندی تقسیم کیں جبکہ جیل میں قیدی خواتین کیساتھ مقیم بچوں میں کھلونے، مٹھایاں، کپڑے تقسیم کئے گئے۔انہوں نے قیدیوں سے بات چیت کی، مسائل اور ضروریات دریافت کیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر عبدالجبار، ڈپٹی ڈائریکٹر ارم سلیمی ،سپرٹنڈنٹ وومن جیل سیدہ عنبر نقوی بھی موجود تھیں۔