ملتان ؛  رمضان المبارک کا آخری جمعۃ الوداع ، خصوصی دعاؤں کا ا ہتمام

21

ملتان، 05 اپریل(اے پی پی ): شجاع آباد ، ملتان اور اس کے گردنواح  میں رمضان المبارک کے آخری جمعۃ الوداع کی ادائیگی کی گئی، مساجدوں میں لوگوں نے رو رو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور  اپنے اپنے بزرگوں ، عزیز و اقارب کے لیے اور ملکی سالمیت کے لیے، فلسطین کے لیے کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں کرائی۔

اسلامی سکالر مفتی محمد طیب نے اور شاہی جامع مسجد خطیب قاضی قمرسالحین نے جمعۃ الوداع کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ فطرانہ وقت پر ادا کریں تاکہ مستحق لوگوں کو اس کا فائدہ میسر ہو، وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ خوشی خوشی عید منا سکے۔