ڈی سی دیر لوئر کا اے اے سی ریونیو کے ہمراہ ڈی ایچ کیو تیمرگرہ کا دورہ

25

دیر لوئر ، 10 اپریل (اے پی پی):صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عید الفطر کے دن ڈپٹی کمشنر دیر پائین  واصل خان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو  طارق خان کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کا اچانک دورہ کیا۔موقع پر انہوں نے ایمرجنسی یونٹ اور مختلف وارڈز کا معائینہ کیا۔ انہوں نےہسپتال انتظامیہ کو ہدایات کی  کہ مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں   ۔ ہسپتال سٹور میں جتنے بھی ادویات دستیاب ان کو مستحق مریضوں کومہیا کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی  اور ہسپتال میں علاج معالجہ اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف ڈیوٹی روسٹر اور سٹاف کی حاضریاں چیک کئے۔ ڈاکٹروں ، پیرامیڈیکس سٹاف کو ہدایت کی کہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم نیکی ہے۔ موقع پر موجود صفائی کرنے والے سٹاف کو عیدی دی۔