ملتان؛3 روزہ پولیو مہم کا آغاز29اپریل سے،10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

22

ملتان،19 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ ملتان میں3 روزہ پولیو مہم کا آغاز29اپریل سے ہوگا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نےانسداد پولیو مہم بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نےپولیومہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کو فول پروف پلان تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ   مہم  کی کامیابی کےلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پرعملدرآمد کیا جائے گااورہر بچے تک پہنچا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، گھروں اور تعلیمی اداروں کےلئے خصوصی فیلڈ ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی جبکہ   پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق سمیت ضلعی افسران شریک تھے۔