سکھر:ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ فرمان غنی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

22

سکھر۔20اپریل(اے پی پی)ڈی ایس آفس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ فرمان غنی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ریلوے ملازمین سمیت عوام الناس کو درپیش تنخواہوں کے مسائل، پروموشن ، ریٹائرڈ ملازمین اور انکی فیملیزکو درپیش پینشن سمیت دیگر مسائل تفصیلی طور پر سنے اس موقع پر کھلی کچہری میں شرکت کرنے والوں کے مسائل کا سدِ باب کیا گیا جبکہ دیگر مسائل کے حل کرنے کی مکمل یقینی دہانی کروائی گئی اور افسران کو جلد مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے گئے۔

اس موقع پر ڈی ایس فرمان غنی کا کہنا تھا کہ کسی بھی فرد کے ساتھ نا انصافی نہیں کی جائے گی اور تمام ملازمین سمیت عوام الناس کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا، کھلی کچہری میں ڈی ٹی او محمد ابراہیم بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ عظمیٰ فہیم، ڈی پی او شوکت حسین منگی،ڈی این ون واصف اکرام،ڈی این ٹو رانا جواد،ڈی ایم او مقصود گل، ڈی ایس پی ریلوے ذولفقار شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں آنے والے افراد کو مکمل یقین دہانی کروائی گئی جبکہ ڈی ایس فرمان غنی کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین سمیت عوام الناس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تمام افراد کے مسائل فوری طور حل کیے جائیں گے۔