سکھر،24اپریل(اے پی پی) ریس کورس روڈ پر واقع رائل پلازہ کی دوسری منزل کی گیلری اچانک گرگئی جس کے نتیجے میں علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ، تیسری منزل کی چھت کا پلستر بھی گرگیا واقع کے باعث دوکاندار بال بال بچ گئے واقعکی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر افسران پہنچ گئے، ضلع افسران کا کہنا تھا کہ پلازہ خستہ حال ہے،لوگوں کو نقصان سے بچانا ہے،واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔