مری میں گرین اینڈکلین مہم کاآغاز

5

مری، 25 اپریل (اے پی پی):ملک کے معروف سیاحتی مرکز ملکہ کوہسارمری میں  گرین اینڈکلین مہم کاآغازکے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے جی پی او چوک سے نگہت زار پارک تک خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ واک کامقصدملکہ کوہسارمری  کو صاف ستھرارکھنے اورسرسبز بنانے کیلئے عوام میں شعور اجاگرکرناہے۔

واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیرعباس شیرازی ۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی مری اے ڈی سی آرکیپٹن قاسم اعجاز ۔اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن ( ر ) عبدالوہاب خان سرکاری محکموں کے افسران معززین شہراورسکول کی طالبات سمیت میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی نے شرکت کی اور ملکہ کوہسار کو صاف ستھرا رکھنے کا عندیہ تھا۔