اسلام آباد ، 29 اپریل ( اے پی پی): پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے پاکستان میں موجود 8 ہزار میٹر کی بلند ترین 10 پہاڑیاں سر کر لی ہیں جن میں ایورسٹ ، نانگا پربت اور کے ٹو شامل ہیں اور ان کو پاکستان کی تیز ترین ماؤنٹین کلائمبر کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی کوہ پیما نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ اگر انسان میں خود اعتمادی ہو تو بڑے سے بڑے پہاڑ بھی سر کیے جا سکتے ہیں ۔نائلہ کیانی نے وزیر اعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ خواتین کی تعلیم پر وسائل لگائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین ڈاکٹرز،انجینئرز اور آرٹسٹ بن سکیں۔