حب،30اپریل (اے پی پی): مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے جام غلام قادر سول ہسپتال حب کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لسبیلہ حب نے میر علی حسن زہری کو خوشآمدید کیا۔
ڈپٹی آرگنائزر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لسبیلہ حب ڈاکٹر ماجد علی بزنجو نے مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ حب جام غلام قادر سول ہسپتال حب کے تمام مسائل جس میں سیکورٹی ایشوز ایمرجینسی ڈرگ کی اور دوائیوں کی کمی سے غریب مریضوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ساتھ ساتھ وسائل کی کمی کی وجہ سے غریب مریضوں کو آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لسبیلہ حب کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس قابل ڈاکٹرز اور اسٹاف کی کوئی کمی نہیں، بس وسائل کی کمی کی وجہ سے ہم بہت کچھ کرنے سے قاصر ہیں، ہسپتال حب میں ڈاکٹرز و سائل کی کمی اور اپنی مدد آپ کے تحت لیبر روم اور آپریشن تھیٹر چلا رہے ہیں جس سے عوام کو ریلیف مل رہی ہیں اور جام غلام قادر ہسپتال حب 24 گھنٹے ایمرجینسی لیبر روم اور وارڈ میں ڈاکٹرز نرس اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہوتے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب میں ٹراما سینٹر بنانے کی بھی تجویز دی جس سے عوام کو جدید ترین علاج مہیا ہو سکے گی۔
مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اپنے ذاتی فنڈ سے ہسپتال کےلیے فوری احکامات جاری کرنے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لسبیلہ حب نے مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری کا شکریہ ادا کیا ۔