خیرپور؛ محنت کشوں کے عالمی دن پر مختلف تنظیموں کیجانب سے ریلی اور سیمینار کا انعقاد

37

 

خیرپور،01مئی(اے پی پی): محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی  اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی رہنما خواتین معذور افراد خواجہ سراح وکلا صحافی اور سول سوسائٹی کے افراد شریک تھے۔

 اس موقع پر مختلف رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محنت کشوں کے عالمی دن سب محنت کش مزدور کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جارہا ہے ۔شرکاءکا کہنا تھا کہ ہم شکاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، یہ دن ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ، حکومت کو چاہیے کہ ایک آرڈر پاس کرے جس میں مزدور کی اجرت بڑھائی جائے۔