گلگت،یکم مئی(اے پی پی): دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان میں یوم مزدور منایا گیا ۔اس سلسلے میں مختلف سماجی تنظیموں اور حکومتی محکموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران مزدوروں کے حقوق کے بارے میں مقررین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ پریشان مزدور طبقہ ہے۔
مقررین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ مزدور صحیح طرح دو وقت کہ روٹی کے پیسے نہیں کما سکتا،اس لئے ھنگامی بنیادوں پر اس طبقے کو ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔
یوم مزدور کے حوالے سے محکمہ لیبر گلگت بلتستان کے زیر اہتمام گلگت پریس کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پر مقررین نے مزدور طبقے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے دوران مقررین نے اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ آنے والے بجٹ میں مزدور کی کم از کم اجرت 45 ہزار روپے ماہانہ کی جائے۔