کوئٹہ،11 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کے روز کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کوئٹہ سے جانے والی پہلی دو حج پروازوں کے عازمین حج کو رخصت کرتے ہوئے تمام حجاج کرام کو حجاز مقدس روانگی پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں امن ،ترقی اور عوام کی خوشحالی کو اپنی دعاؤں میں ضرور شامل کریں اور پاکستان کی سالمیت استحکام اور دفاع کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
اس موقع پر انہوں نے حجاز مقدس کے سفر پر جانے والے عازمین حج کو ہار بھی پہنائے اور انہیں حج کے مقدس سفر پر روانہ کیا۔











