قدیمی لائبریری کی تزئین و آرائش اور بحالی کا منصوبہ خوش آئند اقدام ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

20

زیارت، 24 مئی (اے پی پی) ؛وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قائد اعظم پبلک لائبریری زیارت کا دورہ کیا ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قدیمی لائبریری کی تزئین و آرائش اور بحالی کا منصوبہ خوش آئند اقدام ہے، لائبریری میں سولرائزیشن اور فراہمی آب کے منصوبوں کے لئے وسائل فراہم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ لائبریری کے گارڈن کی بحالی کیلئے بھی جلد کام شروع کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے قائد اعظم لائبریری زیارت کی تزین و آرائش و بحالی منصوبے کے خالق سابق ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی کارکردگی کی تعریف، ایکسلنس ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔