ملتان:چوک سرور شہید میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 13 افراد کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا

19

ملتان ،26 مئی (اے پی پی ):چوک سرور شہید میں ٹریفک افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 13 افراد کو پرنم آنکھوں اور بوجھل دل کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا اجتماعی نماز جنازہ کے موقع پر فضاء سوگوار تھی ۔ افسوسناک ٹریفک حادثہ میں بستی ملوک اڈالاڑ چک شمالی کے بشیرقریشی کونسلر کے بدقسمت خاندان کے مردو خواتین  اور بچے بھی شامل تھے چوک سرور شہید حادثے میں جاں بحق ہونے والے تیرہ  افراد جن میں خواتین وبچے بھی شامل ہیں کی اجتماعی نماز جنازہ  چک شمالی اڈالاڑ میں  اداکی گئی نماز جنازہ کے میں شریک اہل علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار اور فضا سوگوار تھی بعد ازاں جاں بحق افراد کی میتوں کو پرنم آنکھوں کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔