چنیوٹ ، 31 مئی (اے پی پی):ڈویژنل کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے چنیوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کے ہمراہ ڈی سی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز رانا عمر، طلحہ سعید، اسسٹنٹ کمشنرز شمس الرحمٰن، میڈم خیزران علی، طارق محمود گوندل سمیت دیگر تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ریونیو ریکوری،پرائس کنٹرول سمیت چیف منسٹر گورننس اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
اس موقع پرڈویژنل کمشنر فیصل آباد میڈم سلوت سعید کا کہنا تھا کہ مختلف مدات میں سرکاری بقایاجات کی ریکوری مہم کو مزید تیز کیا جائے اور 30 جون تک اہداف کی تکمیل یقینی بنائیں اور باقیداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویژن کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے، روٹی کی مقررہ قیمت اور 100 گرام وزن کے حساب سے فروخت پر زیروٹالرنس ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور پھل وسبزیوں،کریانہ کی اشیاء اورچکن وگوشت کی قیمتوں کی بھی کڑی چیکنگ کی جائے۔











