فیصل آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی):سی پی او فیصل اباد ڈی آ ئی جی کامران عادل نے پہاڑی گراؤنڈ فیصل آ باد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اقبال ڈویژن پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی ،راہزنی ،سرکہ بالجبر کے 23 گینگز کے 61 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4 کروڑ 23 لاکھ 36412 روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا ہے۔
اس موقع پر ایس پی اقبال ڈویژن اور ڈی ایس پی سرکلز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سی پی او نے بتایا کہ فیصل آ باد کی اقبال ڈویژن پولیس نے اب تک 23 گینگز کے 61 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے 4کروڑ 23 لاکھ 36 ہزار 412 روپے کا مال مسروقہ بر آمد کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 3کاریں، 68 موٹر سائیکلیں 8 رکشہ، 2 مزدے، ایک بس،2 ٹرک،14 موبائل فون، 7 گائے، 6 بھینسیں، ایک کٹا، ایک کٹی، تین بکریاں، 7 سولر پلیٹیں، 8 بیٹریا ں، ایک اے سی، 2 واشنگ مشینیں، 6 فریج، 7 پلیٹیں 280 کلوگرام لوہا، زیورات اور 33 لاکھ 67ہز ار412 روپے نقدی بر آمد کی گئی۔ سی پی او نے بتایا کہ اقبال ڈویژن پولیس نے 157 مقدمات ٹریس کیے جن میں قتل، دہشتگردی، اقدام قتل، ڈکیتی، ڈکیتی معہ قتل، سرقہ بالجبر،چوری اغوا اور دیگر مقدمات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اقبال ڈویژن پولیس نے ماہ مئی میں اب تک 203 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جن میں 42 اشتہاری اے کیٹگری اور 161 اشتہاری بی کیٹگری کے شامل ہیں، 281 عدالتی مفرور اور 87 ٹارگٹ ایفینڈرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔اقبال ویژن پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 126 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا منشیات فروشوں کے قبضہ سے 35.435کلو گرام چرس، 3 کلوگرام بھکی اور 1901 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
پولیس نے ڈویژن کے مختلف تھانوں کے حدود سے 117 ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے 50 کلاشن کو 20رائفلیں،7بندوق اور103 پسٹل بر آمد کیے جبکہ اسی عرصہ کے دوران جواریوں کے خلاف 26 مقدمات درج کیے گئے۔ سی پی او کامران عادل نے میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد پولیس عوام کے مال و زر کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں،سیف سٹی پراجیکٹ سے سٹریٹ کرائم میں کمی لانے میں مدد ملے گی،ملزمان کی پشت پناہی کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،کرپٹ افراد کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے،ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔











