فیصل آباد؛ گرمی سے بچانے کیلئے ٹریفک پولیس میں چھتریاں اور پانی کی بوتلیں تقسیم

60

فیصل آباد،12 جون (اے پی پی ): تپتی دھوپ میں سڑکوں پر عوام کی خدمت میں مصروف عمل فیلڈ ٹریفک سٹاف کو چھتریاں اور پانی کی بوتلیں  تقسیم کر دی گئیں۔ٹھنڈے مشروبات اور ہیٹ سے بچنے کے لیے گول ہیٹس بھی فیلڈ ٹریفک سٹاف کو فراہم کیے جارہے ہیں۔ان تمام سروسز کی فراہمی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کے احکامات کی روشنی میں کی جا رہی ہیں۔

  ہر ٹریفک اسسٹنٹ اور ٹریفک وارڈن کی شدید گرمی میں عوام کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ ٹریفک آفیسرز کو اسی طرح سہولیات کی فراہمی اور فورس کی فلاح کی جاتی رہے گی۔