خانیوال،12 جون(اے پی پی ): عید الاضحٰی کے قریب آتے ہی ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی شہری آبادی سے باہر مویشی منڈی سج گئی ہے جہاں سنت ابراہیمیؑ کی تکمیل کے اعلی نسل کے جانور فروخت کے لیے لائے گئے ۔
ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈی میں لائیوسٹاک، ٹی ایم اے، ریسکیو 1122 ،اور پولیس کاونٹر قائم کیے گئے ہیں، منڈی میں جانوروں کے پانی چارے سائے اور صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے انٹری پوائنٹس پر جانوروں کو سکرننگاور سپرے کے بعد منڈی میں داخل کیا جاتا ہے۔شہری آبادی سے باہر مویشی منڈی کیے جانے احسن اقدامات کو شہریوں اور بیوپاروں نے سراہا ہے۔