سرگودھا میں مویشی منڈی سج گئی ،شہری اپنے پسند کے جانور خریدنے میں مصروف

50

سرگودھا،13 جون(اے پی پی):سرگودھا میں مویشی منڈی سج گئی ہے، جہاں پنجاب بھر سےہزاروں قیمتی جانور لائے گئے ہیں،منڈی نےمیلےکا روپ دھار لیا ہے جبکہ پولیس کیجانب سے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

شہری سنت ابراہیمی علیہ السلام کو نبھاتے ہوئے گھروں سے نکل کر منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں، منڈی میں کسی کو بکرا پسند آ رہا ہے تو کسی کو بچھڑا لیکن بیوپاریوں کے نکرے بھی کمال ہیں اور وہ اپنے نخرے دکھائیں تو کیوں نہ دکھائیں کیونکہ انہوں نے جانوروں کو اتنے ناز و نکرے سے پال کر رکھا ہوا ہے،ناز و نکھروں سے پالا ہوئے جانور کو ایک اچھی خاصی رقم سے سیل کرنا بیوپاری کا مقصد ہوتا ہے لیکن شہریوں کے ساتھ آئے ہوئے بچے بھی  اپنی من پسند کا جانور خریدنے کے لیے والدین کے ساتھ جھگڑا کرتے نظر آرہے ہیں۔