نوشہروفیروز،13جون (اے پی پی): شہروفیروز میں عید قرباں پر سنت ابرہیمی کی ادائیگی کیلئے عوام اپنی پسند کے جانور خریدنے میں مگن دکھائی دے ر ہے ہیں،ہالانی مویشی منڈی میں جہاں بڑے جانوروں کی خریداری جاری ہے وہیں ” بنٹی اور ببلی کی جوڑی ” کے چرچے بھی گونج رہے ہیں، شہرت یافتہ بکروں کی جوڑی دیکھنے اور انکی خریداری کا شوق رکھنے والے افراد کی منڈی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ان موٹے تازے اور تگڑے بکروں کی جوڑی بنٹی اور ببلی کے دو سال تک ناز نخرے سے پالنے والے بیوپاری بھی اپنی پسند کی رقم لینے پر بضدہیں جبکہ خریداروں کا بھاؤ تاؤ تاحال بے سود دیکھائی دے رہا ہے۔
دیکھنا یہ ہے کہ یہ بنٹی اور ببلی کی جوڑی کو پیار سے پالنے والے بیوپاری کب کسی خریدار سے متفق ہوکر بکروں کی جوڑی کو ان کے حوالے کرتے ہیں تاکہ وہ عید قربان پر سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کرسکیں ۔