عید الاضحیٰ  کی آمد آمد۔۔۔  قربانی کے لئے اچھا جانور کیسے خریدا جائے ؟

41

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی): عید الاضحیٰ  کے موقع پر سنت ابراہیمی کی پیروی کے لیے جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے  لیکن ایک اچھا جانور کیسے خریدا جائے؟ یہ ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے ۔ پاکستان میں چکوال  اور ساہیوال نسل کے بیل بہت خوبصورت اور اچھے مانے جاتے ہیں ۔

آج کل جانوروں کی کراس بریڈنگ اور ان کی خوراک میں تبدیلی  سے بہت سے  ایسے جانور نظر آتے ہیں جو ضرورت سے زیادہ وزنی اور دیکھنے میں دوسرے جانوروں کی مشابہت لیے ہوتے ہیں  ایسے جانوروں کے بجائے مناسب  اور اچھے وزن کے جانور کا انتخاب عید الاضحیٰ کے موقع پر بہت اہم ہے۔