سینیٹر ناصر محمود سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین  منتخب

34

اسلام آباد 14 جون ( اے پی پی):سینیٹر ناصر محمود کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین کے طور پر منتخب کر لیا گیا۔ ان کا نام بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر اسلم ابڑو نے تجویز کیا جبکہ حسنہ بانو نے تائید کی۔

سینیٹر ناصر محمود نے کہا کہ تمام اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ کے مسائل اور معاملات انتہائی اہم ہیں کمیٹی کی یہ کوشش ہو گی کہ ایسے اقدامات اٹھائے جس سے بہتری لائی جا سکے۔