لاہور، 15 جون (اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے یو ایس قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز نے ملاقات کی۔ملاقات میں تعلیم، زراعت, ماحولیات اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر پنجاب نے یو ایس کے تعاون سے پاکستان میں تاریخی عمارات کو محفوظ کرنے کے حوالے سے کام کو سراہا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں امریکہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آٹک سمیت پنجاب کے دور دراز اضلاع میں سکولوں کے انفراسٹرکچر کو بہترکرنے، اساتذہ کی تربیت اور دیگر سہولیات میں یو ایس تعاون سے ایک اچھا پیغام جائےگا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ جامعات کی بین الاقوامی ریکنگ سمیت تعلیم کے معیار اور انفراسٹرکچر میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ یو ایس پاکستان میں زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے تعاون کر سکتا ہے۔
کرسٹین کے ہاکنز نے کہا کہ پاکستان میں یو ایس کے تعاون سے طلبہ ایکسچیج پروگرام، اساتذہ کی تربیت اور لینگویج پروگرام جاری ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تجارت، ماحولیات اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔