عید پر انتظامیہ کے افسران بھی فیلڈ میں کمپنی کی کارکردگی کو مانیٹر کررہے ہیں ،کمشنر مریم خان

22

ملتان ،17 جون (اے پی پی )؛کمشنر مریم خان نے ڈی سی وسیم سندھو کے ہمراہ شہر کی اہم شاہراہوں، اندرون شہر، گلی محلوں کا دورہ کیا اور شہریوں سے بات چیت کی، پمفلٹس، الائشوں کیلئے شاپر بھی تقسیم کئےکمشنر مریم خان، ڈی سی وسیم سندھو نے سینٹری ورکرز میں عیدی، پانی کی بوتلیں تقسیم  کی اور سینٹری ورکز کی کاوشوں کو سراہا مریم خان نے کہا کہ عید الاضحی پر شہر کی صفائ بارے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ٹاسک سونپا گیا ہے اور کہا  دور دراز علاقوں میں بھی خصوصی صفائ سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا شہریوں کی شکایت کے فوری ازالے کیلئے ریسپانس ٹائم کم کیا گیا ہے اور کہا عید الضحی پر شہر میں صفائی کے اقدامات سے واضح فرق نظر آے گا وسیم سندھو نے کہا عید پر انتظامیہ کے افسران بھی فیلڈ میں کمپنی کی کارکردگی کو مانیٹر کررہے ہیں سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا کہ قربانی سے پہلے علاقوں میں چونے،بعد میں فنائل کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے اور کہا شہر میں عید بارے 15 فوری ریسپانس کیمپ لگائے گئے ہیں اور انہوں نے کہا ہر یونین کونسل میں 2000 پلاسٹک بیگز تقسیم کئے گئے ہیں شاہد یعقوب نے کہا تمام سینٹری ورکرز کو کھانا فیلڈ میں مہیا کیا جائے گا تاکہ صفائی میں تاخیر نہ ہو اور کہا کمپنی کے2300 ورکرز ڈیوٹی پر مامور ہیں اور کہا شہری اپنی شکایت ٹول فری نمبر 1139 پر درج کروا سکتے ہیں اور کہا شہری 03059215555 وٹس ایپ نمبر پر شکایات بھیج سکتے ہیں۔