ملتان، 17 جون (اے پی پی):راؤ نوید مختار ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ بکرا کی قربانی کی گئی اور ادارے میں رہائش پذیر بچوں کے لئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بچوں کے لئے میوزک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے اور انہوں نے کہا بچوں کے لئے گول گپے، دہی بھلے، برگر، شوارما، آئسکریم اور دیگر سٹالز لگائے گئے اور انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر اور دیگر آفیسرز نے بچوں کے ہمراہ عید منائی گئی ترجمان راؤ نوید مختیار نے کہا بچے بھرپور لطف اندوز ہوئے اور خوب ہلہ گلہ کیا بھنگڑے بھی ڈالے۔











