سید مصطفی محمود قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کے چیئرپرسن منتخب

94

اسلام  آباد، 27 جون (اے پی پی ):سید مصطفی محمود قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کے چیئرپرسن منتخب ہو گئے ہیں ۔سید مصطفی محمود کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے توانائی(پٹرولیم ڈویژن) کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کے چیئرپرسن کے لئے  نام  حیدر علی خان نے تجویز کیا جبکہ محمد معین عامر پیرزادہ نے تائید کی۔

چیئرپرسن نے کمیٹی ممبران کا ان کو متفقہ چیئرمین منتخب کرنے پر شکریہ ادا  کیا ۔ کمیٹی ممبران نے  سید مصطفی محمود کو چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔