مون سون کی بارشوں کا آغاز ،احتیاطی تدابیر اپنائیں، صحت اور زندگی کی حفاظت سب سے پہلے

50

اسلام آباد،11 جولائی(اے پی پی):مون سون  کی بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ تیز بارشوں ، آندھی یا سیلاب کی صورت میں جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کے لیے  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں  نے  الرٹ جاری کر دیاہے۔بارشوں کے موسم میں چھتوں اور گلیوں سے پانی کے نکاس  کے راستوں کی صفائی رکھیں تاکہ  پانی رک کر  تعفن اور دیگر بیماریوں کا باعث نا بنے۔ اس کے علاوہ دیواروں اور چھتوں کے شگافوں کی فوری مرمت کروائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعمیراتی اسٹرکچر   تیز بارشوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو ۔

بارش  کے دوران بجلی کی تنصیبات اور  کھمبوں وغیرہ سے دور رہیں  اوربارش اور سیلاب کی صورت میں ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں ، بچوں کو خصوصی طور پر  پانی کے بہاؤ  اور بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں اورمون سون میں بیماریوں سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

بارش اللہ کی نعمت ہے اور اس موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم اللہ کی اس نعمت سے صحیح معنوں میں لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔