سکھر؛ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیر جو گوٹھ پہنچ گئے ، نظیر دھوکی کی رسم قل میں شرکت کی

30

سکھر،16جولائی(اے پی پی): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیر جو گوٹھ پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نظیر دھوکی کی رسم قل میں  شرکت کی اور نظیر احمد دھوکی کے خاندان کے ساتھ انکے انتقال پر تعزیت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ نظیر دھوکی پیپلز پارٹی کا سچا کارکن اور جیالا تھا، اللہ پاک مرحوم نظیر دھوکی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

وزیر اعلیٰ کے ہمراہ خورشید شاہ، ناصر شاہ اور سینیٹر اسلم ابڑو ،سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، جاوید شاہ، بیرسٹر ہالار وسان، بچل شاہ اور دیگر تعزیتی پروگرام میں موجودتھے۔