سیالکوٹ؛ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری

21

سیالکوٹ،28 جولائی (اے پی پی) : ڈپٹی كمشنر كی ہدایات پرمیونسپل کارپوریشن سیالکوٹ  کیجانب سے   شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے، میونسپل کارپوریشن نے سیالکوٹ میں ریلوے روڈ،لہائی بازار، چرچ روڈ ،شہاب پورہ روڈ، سرکلر روڈ  اور  پل ایک نیکاپورہ پر درجنوں تجاوزات مسمار کردی ہیں۔

اس  حوالے سے  میونسپل آفیسر ریگولیشن رانا ثقلین محمود نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر قسم کی تجاوزات کو ختم کیا جارہا ہے، دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو بذریعہ نوٹس از خود تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دکاندار، ہوٹل، ریسٹورنٹ اور کیفے ٹیریا اپنی  حدود سے تجاوز نہ کریں، تمام تجاوز کنندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک مہم جاری رہے گی، تجاوزات کی زد میں آنے والا سامان ضبط کرلیا جائے گا اور دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانوں کے علاوہ گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔