گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل مہران موحد فر کی ملاقات

23

لاہور، 31 جولائی (اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل مہران موحدفر نے ملاقات کی، پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی ، تعلیمی اور معاشی شعبے میں تعللقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایرانی قونصل۔جنرل مہران موحد فر سے ملاقات کے دوران حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اظہار افسوس بھی کیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے گورنر پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ ایرانی قونصل جنرل نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا پالیسی کے تحت سفری سہولیات میں آسانی پیدا کرنے سے گورنر پنجاب کو متعلق آگاہ کیا ۔ ایرانی قونصل جنرل نے پاکستانی حکومت اور عوام کی فلسطین غزہ کے مسلمانوں کی امداد اور غیر متزلل حماہت پر شکریہ ادا کیا۔

 گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہوئے  ہیں۔ ایران بردار اسلامی ملک ہے جس سے محبت کا گہرا رشتہ ہے۔  سردار سلیم حیدر نے کہا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا  آخری یادگار دورہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی اتحاد بین المسلین اور پاک ایران تعلقات کو مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔گورنر پنجاب نگ کہا کہ انہوں نے اپنے دورے میں پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے منصوبوں کی بنیاد رکھی۔ پاکستانی حکومت اور عوام مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر دکھ اور تکلیف سے گزرے۔

 گورنر پنجاب نے بطور چانسلر فارسی زبان  کی ترویج کے لیے اقدامات پر  غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ایرانی قونصل جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی کوشش ہے کہ زائرین سکون اور اطمینان سے سفر کریں۔  پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان طلبا اور اساتذہ کے وفود کے تبادلے پر کام ہو رہا ہے۔ ایران میں بڑے شہروں میں سڑکیں قابل احترام پاکستانی شخصیات کے نام سے منسوب ہیں۔ مہران موحد فر نے کہا کہ ایران میں ایک بہت بڑا ہائی وے قائد اعظم جناح کے نام سے منسوب ہے۔ اور اس کے علاوہ علامہ اقبال کا مجسمہ مشہد میں نصب کیا گیا ہے۔

  ایرانی قونصل جنرل نے ایرانی طلبہ کو پاکستانی تعلیمی اداروں میں سٹڈی ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے گورنر پنجاب کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔