مردان ، 5 اگست (اے پی پی ): یوم استحصال کے موقع پر ضلع مردان میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان میاں بہزاد عادل کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مردان کامران خان، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سحر انور، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر راشد علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ نعمان پرویز اور اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ سرور کی نگرانی میں 5 اگست یوم استحصال کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان پر بھارتی فوجیوں کے جانب سے کئے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف ایک ریلیاں مختلف تحصیلوں سے نکالی گئی ۔
اس موقع پرایک سال سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت اور لاک ڈاون کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ شرکا ء نے پلے کارڈز، کشمیر کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
ریلیوں میں تحصیل چئیرمینز، منتخب نمائندگان، تاجران، محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں اور ہعر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔











