مظفر آباد،05 اگست (اے پی پی):یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں یو این مبصر کو یادداشت بھی پیش کی گئی۔احتجاجی ریلی نیو وزیراعظم ہاوس جلال آباد سے دومیل تک نکالی گئی۔ریلی کے بعد یو این مبصر کو یادداشت بھی پیش کی گئی۔یادداشت کے متن میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کی اپیل کی گئی۔
وزراء حکومت آزاد جموں کشمیر چوہدری رشید، مظہرسعید،امتیاز نسیم،تقدیس گیلانی نے یو این مبصر کو یادداشت پیش کی۔
یوم استحصال پر نیو پی ایم ہاوس جلال آباد میں بڑی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے وزراء حکومت نے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے بھارتی مظالم رکوانے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا۔











