موسم سرما  کی قدیمی سوغات  رس بھری جلیبیاں  

0

سرد موسم میں پتوکی شہر کے مختلف مقامات پر گرما گرم جلیبی کے اسٹالز سج جاتے ہیں شہری سردی کی اس سوغات کو بڑے شوق سے کھاتے ہیں جلیبی کیسے تیار کی جاتی ہے۔

جلیبی ہزار سال قدیمی سوغات ہے جو بچوں اور بڑوں کی یکساں پسند ہے لچھے دار چاشنی اور مٹھاس سے بھرپور گرما گرم جلیبی اپنی لذت اور ذائقے کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں حلوائیوں کی دوکانوں اور شاہراہوں پر جلیبی اسٹالز سج جاتے ہیں اور ان اسٹالز پر جلیبی کے شوقین حضرات کا رش نظر آتا ہے جہاں شہری مٹھاس سے بھری گرما گرم جلیبی کھا کر خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ْ ۔

جلیبی کی تیاری کے لیے میدے میں دہی اور کارن فلور ملا کر اسے اچھے طریقے سے مکس کیا جاتا  میٹیریل تیار ہونے پر اسے باریک ململ کے کپڑے میں ڈال کر باریک سوراخ کے زریعے تیار شدہ میٹریل کو لچھے دار بناکر گھی میں ڈال دیا جاتا ہے اور پھر اسے چینی سے تیار شیرے میں آدھے منٹ کے لیے ڈبو یا جاتا جس کے بعد گرما گرم رس بھری جلیبیاں  تیار ہو جاتی ہیں۔

قدیمی سوغات  رس بھری جلیبیاں  بچوں اور بڑوں بڑھوں کی یکساں پسندیدہ ہیں ماہرین کے مطابق جلیبی کا استعمال اگر دودھ کے ساتھ کیا جائے تو یہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید غذا  ہے جو سرد موسم میں جسم کو طاقت اور حرارت بھی بخشتی ہے۔