ضلع خانیوال کے اقلیتوںمیں مینارٹی کارڈ تقسیم کیے گئے

1

ضلع خانیوال کے اقلیتوں  میں مینارٹی کارڈ تقسیم کیے گئے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات وتعمیرات رانا سلیم حنیف ،ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے مینارٹی کارڈ تقسیم کیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع خانیوال کے 2122 اقلیتوں میں مینارٹی کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات وتعمیرات رانا سلیم حنیف اور ڈپٹی کمشنر سلمہ سلمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی ہمارے بھائی ہیں اور وہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں وزیر اعلیٰ کی جانب سے مینارٹی کارڈ کی تقیسم احسن اقدام ہے مینارٹی کارڈ ہولڈر فیملی کو 10500 روپے ملیں گے۔

اقلیتی برادری نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے مینارٹی کارڈ کے اجراء کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے  مینارٹی کارڈ کا اجراء احسن اقدام ہے جس سے اقلیتوں کا معیار زندگی بلند ہوگا-