اسلام آباد، 11مارچ(اے پی پی): قومی اسمبلی میں منگل کوسابق رکن قومی اسمبلی مولانا حامد الحق حقانی اور دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
ایوان نے رکن قومی اسمبلی آصف خان کی ہمشیرہ، خضدار، بنوں اور شمالی وزیرستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی۔فاتحہ خوانی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کرائی۔