اسلام آباد، 14 اپریل (اے پی پی): چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے، جو اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیوں کے پہلے سالانہ کنونشن کے دوران پیش کیا جائے گا۔
اوورسیز پاکستانیوں کے پہلے کنونشن کے افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے سید قمر رضا نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ وہ مسائل حل کیے جا سکیں جن کا سامنا اوورسیز کمیونٹی کو ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ کنوینشن ہر سال منعقد ہو گا۔