کوئٹہ ،1 6 اپرےل (اے پے پے )بلو چستان کا دالحکومت کو ئٹہ نہ صرف مختلف اقوام کا گلدستہ ہے بلکہ مختلف ثقافتوں کا مسکن ہے، یہاں بلوچ، پشتون، اور دیگر کئی ثقافتیں صدیوں سے ایک ساتھ پروان چڑھ رہی ہیں۔
کو ئٹہ کے جناح روڈ پر واقع دکانوں میں دلکش کشیدہ کاری سے مزین بلوچی ملبوسات لو گوں کی تو جہ کا مرکز ہے،ان ملبوسات میں موسم،چمکلی،نیٹ کوڑو،دوتک پھل،سمیت مختلف اقسام کی بلوچی ملبوسات بے حد مشہور ہے،خواتین کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے بلو چی ملبوسات بنانا کا فی محنت طلب کام ہے یہی وجہ ہے وہ دکانوں سے بنی بنائی ملبوسات خریدنے کو تر جیح دیتی ہے،خواتین کا کہنا ہے تقریبا ایک سوٹ کی تیاری میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگتا ہے ۔
دکاند اروں کا کہنا ہے کہ بلو چی کشیدہ کاری کی ملبوسات زیادہ مستونگ، قلات، پنجگور اور گوادر سے منگوائے جا تے ہیں ان کا کہنا تھاکہ بلوچی کشیدہ کاری سے بنائی گئی ملبوسات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے کے باوجود لوگ خریدتے ہیں ،ان دکانوں میں بلو چی کشیدہ کاری کا ایک جوڑاچالیس ہز ار سے لیکر ایک لاکھ بچا س ہز ار تک ہے۔