لاہور، 24 اپریل (اے پی پی): چیئرمین پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل رانا منور حسین کی زیر صدارت پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا 33 واں اجلاس منعقد ہوا ۔ ممبران صوبائی اسمبلی، نمائندگان زکوٰۃ و عشر کونسل و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
سیکرٹری زکوۃ و عشر عرفان احمد سند ھو نے کونسل کے سامنے ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں کل 6 ایجنڈے پیش کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کے 32 ویں اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی اور پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کی نامزد کردہ ذیلی کمیٹیوں کی مختلف مدات کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا گزار ہ الاونس کی رقم عید الاضحیٰ سے پہلے مستحقین میں بزریعہ مو جودہ ایڈ منسٹیٹر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں کی تشکیل نو بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے تحت ضلعی و مقامی زکوٰۃ و عشر کمیٹیوں کی جلد از جلد تشکیل نو مکمل کی جائے گی ۔ شادی گرانٹ کی رقم 1 لاکھ سے کم کر کے 50 ہزار کرنے کا فیصلہ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں ۔ صوبائی سطح پر تعلیمی وظائف اور ہیلتھ کیئر کے لیے بھی زکوٰۃ رقم فوری تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
زکوٰۃ و عشر کونسل نے تالیف قلب پروگرام کی رقم بڑھانے کی منظوری دی ۔ زکوٰۃ پیڈ سٹاف کے مسائل، ملازمت کی نوعیت، تنخواہوں اور دیگر مراعات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اور معاملہ مزید جا نچ پزتال کے لیے زیلی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔ اجلاس میں مستحق طلباء و طالبات کیلئے ای بائیکس کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ۔ چئیرمین زکوٰۃ و عشر کونسل نے کہا کہ زکوٰۃ رقم جاز کیش اور جاز والٹ کے ذریعے تقسیم کی جائے گی ۔ زکوٰۃ رقم کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر تقسیم کیا جائے گا۔
رانا منور حسین نے کہا کہ زکوٰۃ رقم کی تقسیم میں خیانت کرنے والوں کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی ہو گی بلکہ انکو گرفتار بھی کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ زکوٰۃ و عشر کونسل کے فرائض سنت نبوی پر عمل پیرا ہو کر ادا کریں گے۔ چئیرمین زکوٰۃ و عشر کونسل نگ کہا کہ محکمہ زکوۃ و عشر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے ۔پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔ کونسل نے محکمے کے امیج کو بہتر کرنا اور مخیر حضرات کے اعتماد کو بحال کرنا کے لئے کونسل ممبران پر مشتمل بورڈ آف ٹر ٹسٹی بنا نے کی منظوری دی ۔