پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،حافظ ابوالحسن

12

ملتان 7مئی (اے پی پی ): جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان حافظ ابو الحسن نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل اشتعال انگیزی اور بزدلانہ حملوں کے ذریعے خطے کا امن تباہ کر رہا ہے لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ملتان پریس کلب کے باہر پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لئے ”دفاع پاکستان ریلی“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ ابوالحسن نے مزید کہا کہ مودی سرکار کو خبردار کرتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت اب تحریک مذمت سے نہیں بلکہ تحریک مرمت سے ٹھیک ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے رات کی تاریکی میں عام شہریوں پر حملہ کرکے اپنے بزدل ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دفاع کے لیے قوم پاک فوج کے ہمراہ سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہے۔ اس موقع پر غازی ابو طارق، مفتی محمد زبیر اور قاری عبدالمنان عابد نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔ریلی میں شرکاءکی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے پلے کارڈ اور پاکستان کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

 ریلی کے شرکاءنے پاک فوج سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میںشدیدنعرے بازی کی۔ بعدازاں بھارت کے بزدلانہ حملوں کے باعث شہید ہونے والے شہریوں کے لیے قاری عبدالمنان عابد نے کی امامت میں غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔